خوبصورت ہاتھ پر کشش شخصیت کے ضامن
ہاتھوں میں کام کاج کی وجہ سے داغ دھبے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنا ہو تو گلسرین سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہو سکتا
خواتین کی بڑی تعداد چہرے اور بالوں کی صحت و صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے تاہم اس دوران ہاتھوں کی جلد کی حفاظت کو اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں چہرے کے ساتھ بھی خوبصورت ہوں تو شخصت کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
ہم دن بھر کے کام کاج اپنے ہاتھوں سے انجام دے رہیں ہوتے ہیں اور مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کے سبب یہ کھردرے اوربے رونق ہو جاتے ہیں جس یہی وجہ ہے کہ چہرے کے ساتھ ہاتھوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
یہاں پر چند کار آمد ٹوٹکے بتائیں جا رہیں ہیں جو آپ کو ہاتھوں کی خوبصورت بڑھا کر آپ کی شخصٰت کو چار چاند لگا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں کی جلد کو جواں رکھنے میں مددگار 3 آسان طریقے
روغن بادام
روزانہ رات میں تمام کام سے فارغ ہو کر روغن بادام ہاتھوں میں لگائیں یہ آپ کے ہاتھوں کو نرم اور ملائم بنا کر قدرتی چمک پیدا کرے گا۔
گلیسرین
ہاتھوں میں کام کاج کی وجہ سے داغ دھبے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنا ہو تو گلسرین سے بہتر کوئی انتخاب نہیں ہو سکتا۔ متاثرہ جگہ پر روز لگائیں چند دن میں نشانات دور ہو جائیں گے۔
انڈے کی سفیدی
بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے ہاتھوں پر ظاہر ہو تے ہیں ۔اس سے بچنے کے لیے انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں کا عرق شامل کریں اور اسے ہاتھوں پر بیس منٹ تک لگا کر رکھیں ، پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں، اسے باقاعدگی سے استعمال کریں واضح فرق دیکھیں۔
