برطانوی خاتون نے بلند آواز میں چیخ کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

 برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹاؤن کرائر خاتون  نے اپنی غیر معمولی اور بلند آواز کے ذریعے دنیا بھر میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے انہوں نے 105.9 ڈیسیبلز پر چیخ یہ ریکارڈ قائم کیا۔

 برینڈا ولیسن 1987 سے ٹاؤن کریئر کے فرائض انجام دے رہی ہیں انہوں  نے 9 ستمبر کو باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی اور ’’اوییز‘‘  کا نعرہ 105.9 ڈیسیبل کی شدت سے بلند کیا اس طرح انہوں  نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بیک وقت دو اعزاز اپنے نام کر لیے۔

ان میں پہلا ریکارڈ خواتین میں سب سے بلند ترین آواز رکھنی والی ٹاؤن کریئر کا جبکہ  دوسرا کسی فرد کی جانب سے بلند ترین آواز میں چیخنے کا ریکارڈ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی شخص نے بلند آواز میں چیخنے کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

خیال رہے کہ ٹاؤن کرائر ٹاؤن کونسل کا ملازم ہوتا ہے جو عوام میں آفیشل اعلانات کرتا ہے اور ’’اوییز‘‘ ایک ایسا لفظ ہے جو عام طور پر ٹاؤن کرائرز عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس کا مطلب ’’سنیے‘‘۔ یہ لفظ اینگلو نارمن یا قدیم فرانسیسی زبان سے ماخوذ ہے۔

برینڈا ولیسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران اپنی پوری آواز کی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے