بلاول بھٹو نے بھی سسٹم ری سیٹ کی بات کی ہے، ہم دونوں ایک ہی پیج پر ہیں، محسن نقوی

بلاول بھٹو نے بھی سسٹم ری سیٹ کی بات کی ہے، ہم دونوں ایک ہی پیج پر ہیں، محسن نقوی

نوٹس صرف مولانا فضل الرحمان کو نہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی جاری کیے گئے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی سسٹم ری سیٹ کرنے کی بات کی ہے، میرا خیال ہے کہ صرف سیاسی نہیں بلکہ مجموعی طور پر پورے سسٹم کو ری سیٹ ہونا چاہیے، اس معاملے پر میں اور بلاول بھٹو ایک ہی پیج پر ہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن ہو رہی ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ کرپشن نہیں ہو رہی، معذرت کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاملے پر عوام کی رائے لی جانی چاہیے اور ریفرنڈم کرا لیا جائے۔ اگر عوام کی اکثریت نئے صوبوں کے حق میں ہو تو انہیں بنا دینا چاہیے، تاہم اگر عوام نہیں چاہتے تو وہ بھی ان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جو لوگ پارلیمنٹ میں موجود ہیں وہ عوام کو ہی طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ نوٹس صرف مولانا فضل الرحمان کو نہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی جاری کیے گئے ہیں۔

سائبر کرائمز کے خلاف کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر جرائم کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے، این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے وزیراعظم سے بات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 6 بچیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، ان میں سے بعض کو چند گھنٹوں کے اندر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ بچیوں کو بلیک میلرز سے محفوظ بنانے پر این سی سی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے