بلوچستان: پاک بحریہ کا انسداد اسمگلنگ آپریشن، بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیا برآمد

بلوچستان: پاک بحریہ کا انسداد اسمگلنگ آپریشن، بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیا برآمد

کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کرلی

پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پشیکن میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا گیا جس میں بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیا برآمد کرلی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کی معاونت سے مشترکہ کارروائی میں بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کرلی گئیں اور ضبط شدہ ممنوعہ اشیا مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کارروائی بین الادارہ جاتی رابطہ کاری کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام میں مؤثر کردار کی عکاس ہے۔

 اس موقع پر پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندری حدود اور سرزمین کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے