ایرانی کرنسی زمین بوس، ایک ڈالر 28 لاکھ ریال سے بھی تجاوز کرگیا
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 12 نومبر کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 6 فیصد مہنگا ہوچکا ہے
ایران کی کرنسی ریال تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 28 لاکھ 2 ہزار ریال تک جاپہنچی، جس کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی نے معاشی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 12 نومبر کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 6 فیصد مہنگا ہوچکا ہے، جبکہ ایرانی مارکیٹ میں یورو کی قیمت بھی بڑھ کر 30 لاکھ 56 ہزار 500 ریال ہوگئی ہے۔
اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے نرخ 36 لاکھ 53 ہزار 400 ریال ریکارڈ کیے گئے، جو ایرانی کرنسی پر بڑھتے دباؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔
معاشی دباؤ، مہنگائی، امریکی بحری ناکہ بندی اور مالی مشکلات کو ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔ کرنسی کی تاریخی تنزلی نے ایران کی پہلے سے مشکلات کا شکار معیشت کے لیے نئے چیلنجز پیدا کردیے ہیں۔
