شان ٹیٹ کا پاکستانی بولنگ اٹیک کی کارکردگی کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آ گیا

شان ٹیٹ کا پاکستانی بولنگ اٹیک کی کارکردگی کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آ گیا

شان ٹیٹ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں

پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے قومی باؤلرز کی محنت اور حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی اور مسلسل محنت قابل تعریف ہے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ کے پروگرام ’’اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز کے تیسرے دن باؤلرز کے لیے چیلنجنگ صورتحال رہی، تاہم دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک باؤلر کی عدم موجودگی کے باوجود باقی بولنگ اٹیک کا مقابلہ جاری رکھنا ذہنی مضبوطی کا ثبوت تھا۔

انہوں نے کہا کہ رضا اللہ کے لیے آرام بہت اہم تھا، پہلے ٹیسٹ کے بعد انہیں ریسٹ دیا گیا اور دوسرے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی بہتر رہی۔ کھلاڑیوں کے ٹریننگ پروگرام کو بہتر بنانے میں ہیڈ کوچ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

شان ٹیٹ کے مطابق سیریز کے اختتام پر انہوں نے تمام باؤلرز کے ساتھ ان کی کارکردگی پر گفتگو کی، جبکہ عامر جمال مکمل فٹ ہیں اور طویل باؤلنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے ون ڈے ٹرائی سیریز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے کمبینیشن کو بھی اچھا قرار دیا۔

شان ٹیٹ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے