اسٹیٹ بینک کا نیا یادگاری سکہ، 200 روپے کی خاص اہمیت کیا ہے؟

اسٹیٹ بینک کا نیا یادگاری سکہ، 200 روپے کی خاص اہمیت کیا ہے؟

اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکے کا وزن 13.5 گرام جبکہ قطر 30 ملی میٹر ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا، یادگاری سکہ آج سے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر سے دستیاب ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکے کا وزن 13.5 گرام جبکہ قطر 30 ملی میٹر ہے، سکے کی تیاری میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے۔

200 روپے کے یادگاری سکے کے سامنے والے رخ پر ہلالی چاند اور ستارے کے ساتھ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ درج ہے جبکہ پچھلے رخ پر پوج شادانی دربار، حیات پتافی سندھ کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔

سکے کے پچھلے رخ پر پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے نام کے ساتھ ان کے 200ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے انگریزی میں ’200th BIRTH ANNIVERSARY‘ بھی تحریر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے