بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا 1 دہشت گرد جہنم واصل کردیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ مصدقہ اطلاعات پر پاک ایران سرحد کے قریب دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے