کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے لیے آئی ایس پی آرکا خصوصی نغمہ جاری

کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے لیے آئی ایس پی آرکا خصوصی نغمہ جاری

نغمہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ثابت قدمی، امید، جدوجہدِ آزادی اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہے

27  اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے لیے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

نغمہ کے دلوں کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن، کشمیریوں کے عزم، حوصلے اور آزادی کی امید کا پیغام ہے، نغمہ میں جنت نظیروادیِ کشمیرمیں بھارتی قتل وغارت اورخواتین وبچوں پربہیمانہ مظالم اور قربانیوں کواجاگر کیا گیا۔

یہ نغمہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ثابت قدمی،امید، جدوجہدِ آزادی اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہےحریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اوربرہان وانی کو جدوجہد آزادی کی نمایاں شخصیات کے طورپر پیش کیا گیا۔

نغمہ میں ابھی نندن کی گرفتاری اورمیزائل فائرنگ کے واقعات کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تیاری اورعزم کا پیغام دیا گیا، نغمہ کے اختتام پر پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے