سونا اور چاندی دونوں سستے، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سونا اور چاندی دونوں سستے، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

عالمی مارکیٹ میں چاندی 53.15 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کررہی ہے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونا اور چاندی دونوں کی قیمتیں گر گئیں۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کم ہوکر 3996 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 85 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5793 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی 73 روپے سستی ہوکر 4966 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 53.15 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے