پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اکتوبر رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اکتوبر رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔
