پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اکتوبر 2026 رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اکتوبر 2026 رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔ اوگرا نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
