ڈونلڈ ڈک کی آواز؛ عمیر رانا کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سب کو حیران کرگیا
عمیر رانا کا ڈونلڈ ڈک کی آواز نکالنے کا انوکھا ہنر سامنے آگیا
پاکستانی اداکار عمیر رانا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ایسی منفرد صلاحیت کا انکشاف کیا ہے جس سے ان کے مداح بھی اب تک ناواقف تھے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکار سے ان کی سب سے غیر ضروری یا بے مقصد صلاحیت کے بارے میں سوال کیا جس پر عمیر رانا نے بتایا کہ میںمشہور کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک کی آواز بالکل اسی کے انداز میں نکال سکتا ہوں۔
اداکار نے اپنی اس صلاحیت کو ایک طرف حیران کن جبکہ دوسری جانب بے کار قرار دیتے ہوئے اس کا عملی فائدہ نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
گفتگو کے دوران عمیر رانا نے اپنے سفر کے تجربات اور ابتدائی زندگی سے متعلق بھی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ان کی پہلی ملازمت ایک ہوٹل میں تھی۔
