میرے خلاف جو مرضی کیا جائے، نئے صوبے بنانے کی بات کرتا رہوں گا، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے معاملے سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جبکہ اس معاملے میں 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام درست نہیں ہے گزشتہ ایک ہفتے سے ویکسین کی تیاری سے متعلق معاملہ زیرِ بحث ہے اور وہ اس حوالے سے تمام حقائق میڈیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی رپورٹ سامنے آ چکی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا کہ پورے معاملے میں وزارت صحت کو لاعلم رکھا گیا اور متعلقہ افسران نے وزارت کو آگاہ کیے بغیر خریداری کا عمل مکمل کیا۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) نے 10 جون کو اپنی پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دی، تاہم یہ اقدام قوانین کی مکمل خلاف ورزی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری خریداری کے عمل میں پیپرا رولز کا اطلاق ہوتا ہے، لیکن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی ان قوانین کو لاگو کیا گیا جو درست طریقہ کار نہیں تھا۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو اس معاملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ایک کمپنی نے بھی اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا تاہم اس معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے سامنے تمام متعلقہ دستاویزات رکھ دی گئی ہیں تاکہ حقائق واضح ہو سکیں۔

پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گا، ایم کیوایم کومضبوط کرنےسےکوئی نہیں روک سکتا اپنےرہتےہوئےپارٹی کوکمزورنہیں ہونےدوں گا پاکستان کےلیے نئے صوبے یاانتظامی یونٹس ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے