ڈھاکہ: بنگلہ دیشی سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، بھارتی جاسوس گرفتار

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سیکیورٹی اداروں نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے اُترہ میں کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری ربیع الاسلام کو گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ملزم پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے روابط اور حساس معلومات کی ترسیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی شہری کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے روابط کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بنگلہ دیش کے بار بار دوروں کی کوئی واضح وجہ پیش نہیں کر سکا۔

حکام کے مطابق ملزم کے بھارتی پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش میں بھی تضاد پایا گیا ہے۔

گرفتار بھارتی شہری کا دعویٰ تھا کہ وہ ڈھاکہ میں گارمنٹس کے کاروبار کے سلسلے میں مقیم ہے، تاہم سیکیورٹی ادارے اس کے مبینہ جاسوسی روابط اور سرگرمیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے