گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں کا آغاز، پہلا بحری جہاز 26 ہزار ٹن سے زائد کارگو لے کر پہنچ گیا

گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں کا آغاز، پہلا بحری جہاز 26 ہزار ٹن سے زائد کارگو لے کر پہنچ گیا

ٹرانسشپمنٹ کارگو کی آمد سے شپنگ اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز ایم وی گریٹ وین تاؤ (M.V. GREAT WENTAO) کی برتھنگ کے بعد 26 ہزار 321 میٹرک ٹن سے زائد کارگو کی ان لوڈنگ کی گئی ہے۔

بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے لیے کارگو لے کر گوادر پورٹ پہنچا ہے، جہاں سامان کو عارضی طور پر محفوظ رکھا جائے گا، جس کے بعد دوسرے بحری جہاز کے ذریعے اسے فجیرہ منتقل کیا جائے گا۔

چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق ٹرانسشپمنٹ کارگو کی آمد سے شپنگ اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گوادر پورٹ علاقائی اور بین الاقوامی بحری تجارت میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں میں پیش رفت پاکستان کی بحری تجارت اور بندرگاہی شعبے کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے