شہرقائد رات میں خنکی، دن میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

شہرقائد رات میں خنکی، دن میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں، تاہم دن میں موسم گرم و خشک ہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67فیصد ہے۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان تاحال موجود نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے