مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، ڈسکوز کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

درخواست میں بجلی صارفین سے مجموعی طور پر 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ یہ درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے کی وصولی مانگی گئی ہے، جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹی نینس کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب انکریمنٹل کنسمپشن پیکج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کمی مانگی گئی ہے۔

نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا کہ بجلی صارفین پر فی یونٹ کتنا اضافی بوجھ پڑے گا۔ جولائی سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے