اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

‘مصنوعی ذہانت کے استعمال کی مؤثر نگرانی کے لیے واضح نظام وضع کیا جائے’

مائیکروسافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی نگرانی کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

مصنوعی ذہانت سے متعلق گفتگو میں بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اگر یہ ٹیکنالوجی غلط عناصر کے ہاتھ لگ گئی تو دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں کے لیے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مصنوعی ذہانت کو ایسے ہتھیار کی تیاری یا استعمال کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں جس کی مثال ماضی میں موجود نہیں۔

بل گیٹس نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کی مؤثر نگرانی کے لیے واضح نظام وضع کیا جائے اور اس ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مناسب قوانین اور ضوابط بنائے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی کے تیزی سے پھیلاؤ کے ساتھ اس کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا بھی ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے