مند میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر بلوچ عوام سیکیورٹی فورسز کے شکر گزار
عوام اور سیکیورٹی فورسز کا اتحاد دہشت گردوں کی شکست اور بلوچستان میں امن کی ضمانت ہے
سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا کرانہیں عبرتنا ک انجام سے دوچار کررہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مند کے مقامی افراد کی مدد سے حملہ آوروں کو پسپا کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
دہشت گردوں کے فرارکے بعد مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسزکے جوانوں کو گلے لگاکر شکریہ ادا کیا اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے مند میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پربلوچ شہریوں نے کہا کہ جس فوج کے ساتھ عوام کھڑی ہواسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
عوام اور سیکیورٹی فورسز کا اتحاد دہشت گردوں کی شکست اور بلوچستان میں امن کی ضمانت ہے۔
