لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا، سہیل آفریدی
لانگ مارچ کا اختیار سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے دیا ہے، بیرسٹر گوہر
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کو 4 اکتوبر تک مؤخرکرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ہمارا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔
اس سے قبل ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا، اس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہی آگاہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا اسلام آباد میں کنٹینر نہیں ہونے چاہیے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، پاکستان ہمارا ملک ہے۔ وفاقی وزرا نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈران کو کچھ فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا ہے، ملکی مجموعی صورتحال اور پارٹی کی مستقل کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ لانگ مارچ کا اختیار سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے دیا ہے اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی دو رائے نہیں ہے، ہم سیاسی جماعت ہیں اور اتفاق رائے و تفصیلی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔
