کوہاٹ مسجد حملہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوہاٹ مسجد حملہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز مسجد پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان، وزیر قانون آفتاب عالم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، جبکہ اعلیٰ حکام نے شہداء کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا اور دہشتگردوں پر خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف نمازیوں کو نشانہ بنایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق حملے میں ملوث دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جارہا ہے، جبکہ سہولتکاروں کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے