سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، خواجہ آصف

سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، خواجہ آصف

سعودی عرب کا کوئی بھی دشمن پاکستان کا دشمن ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اس کے ساتھ کھڑا ہوگا اور دستیاب تمام وسائل فراہم کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے نزدیک سعودی عرب کے خلاف ہونے والی جارحیت میں کوئی ابہام نہیں، حوثی سعودی عرب کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ریاض کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو اسلام آباد اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ ان کے بقول، “سعودی عرب کا کوئی بھی دشمن پاکستان کا دشمن ہے”، اور یہ مؤقف واضح ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور مملکت پر میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Pakistan’s Defence Minister Khawaja Muhammad Asif says Islamabad will make “whatever means” available to Saudi Arabia under a new mutual defence pact if Riyadh faces threats from the Iran-backed Houthis in Yemen.

— Al Jazeera English (@AJEnglish) September 30, 2026

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کے تحت اگر سعودی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو پاکستان اپنے پاس موجود تمام وسائل ریاض کے لیے دستیاب کرے گا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فوجی مدد طلب کی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ 7 اگست 2026 کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں تینوں ممالک کے عسکری سربراہان نے ریاض میں بھی ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے