اسپائیڈرمین کا لباس پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش

اسپائیڈرمین کا لباس پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش

اس تقریب کا مقصد ایک ہی جگہ پر اسپائیڈرمین کا لباس پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا

نیویارک کامک کون میں مارول کے سینکڑوں مداحوں نے اسپائیڈرمین کا لباس پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔

یہ تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی، جس کا اہتمام کھلونے بنانے والی کمپنی جازویئرز  نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے اشتراک سے کیا تھا۔

اس تقریب کا مقصد ایک ہی جگہ پر اسپائیڈرمین کا لباس پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب کی رونمائی، انوکھے ریکارڈز نے سب کو حیران کردیا

منتظمین نے ابھی تک شرکا کی حتمی تعداد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اس اجتماع میں شریک افراد کی تعداد موجودہ عالمی ریکارڈ سے کچھ کم رہی۔

اس وقت یہ ریکارڈ 685 افراد کے نام ہے، جو 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے فلم کی سینما گھروں میں ریلیز کا جشن منانے کے لیے قائم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے