ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

انتظار کریں کہ امریکا ایران کے ساتھ کیا کرتا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکا کے آئندہ اقدامات کا انتظار کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے منگل کو امریکی ریاست الاسکا کے شہر واسیلا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیا۔ وہ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ری پبلکن امیدواروں کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔

ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ انتظار کریں کہ امریکا ایران کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر امریکا بہت کچھ برداشت کرچکا ہے، تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر نئی کارروائی شروع کرنے کے امکان پر بات چیت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں دو امریکی حکام اور معاملے سے واقف دیگر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو ٹرمپ کے اس عوامی بیان سے پہلے ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔

ٹرمپ کے تازہ بیان اور امریکی میڈیا کی رپورٹ نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی سے متعلق قیاس آرائیوں کو پھر ہوا دے دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے کسی نئی فوجی کارروائی کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے