لاہور میں اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے، اہل خانہ کے مطابق انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آصف اقبال کے بیٹے کے مطابق اداکار کو ہارٹ اٹیک ہوا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کا انتقال ہوگیا۔
سینئر اداکار آصف اقبال نے لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیڈی میں اپنے مخصوص انداز کے باعث منفرد پہچان رکھتے تھے۔
آصف اقبال کی وفات سے شوبز حلقوں میں سوگ کی فضا ہے اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سینئر اداکار آصف اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔
آصف اقبال کی نماز جنازہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
