برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے ’’محمد‘‘ سب سے مقبول نام قرار
برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے مسلم اور ایشیائی نام تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔
برطانوی دفتر برائے قومی شماریات اور ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں نوزائیدہ لڑکوں کے لیے محمد مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام رہا جب کہ مسلم اور ایشیائی ناموں کی مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں 5 ہزار 957 نوزائیدہ بچوں کا نام محمد رکھا گیا جس کے بعد یہ نام مسلسل تیسرے سال لڑکوں کے لیے پہلی پسند قرار پایا ہے۔
برطانوی دفتر برائے قومی شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں نوزائیدہ بچوں کے لیے مسلم اور ایشیائی نام تیزی سے مقبول ہورہے ہیں جب کہ محمد کا نام نمایاں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کے نام رکھنے کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس دوران علی، حسین، احمد اور خان جیسے نام بھی مقبول ہونے لگے ہیں۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں روایتی انگریزی ناموں اسمتھ، جونز اور ولیمز کے مقابلے میں مسلم اور ایشیائی ناموں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
