ریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا

ریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا

ریاض میں حملے کے دوران دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں نے ریاض کے علاوہ بیش، طائف، فرسان اور ینبع میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سعودی فضائی دفاع نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

ریاض میں حملے کے دوران دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھوئیں کے بادل بھی دیکھے گئے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے ریاض میں حساس مقامات اور ینبع میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا تاہم حوثیوں کی جانب سے ان دعوؤں کی مزید تفصیلات یا شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

سعودی حکام نے حالیہ حملوں کے بعد شہریوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ خطے میں سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے