امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بتادی
پاکستان ایسا ملک ہے جس کے ساتھ امریکا کو تعلقات برقرار رکھنے چاہیے، مارکو روبیو
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ٹی وی اینکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی جغرافیائی اور اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ساتھ رابطے اور تعلقات برقرار رکھنے چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے اور خارجہ پالیسی میں مشکل معاملات کے درمیان توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔
مارکو روبیو نے بھارتی ٹی وی اینکر کے سوال کے جواب میں کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ رابطے اور تعلقات رکھنا ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے ساتھ امریکا کو تعلقات برقرار رکھنے چاہیے۔
