پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول کی قیمت 381 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 20 اکتوبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی سابقہ قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 381 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 27 پیسے سے بڑھا کر 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی حالات، پلاٹس ریٹس اور پریمیم سمیت دیگر عوامل کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔
