طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، افغانستان بھر میں کارروائیاں جاری

طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، افغانستان بھر میں کارروائیاں جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ غور، بدخشان، غزنی، زابل، قندھار اور پروان میں7 ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی گئیں، افغانستان فریڈم فرنٹ

افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیاں شدت اختیار کرگئیں، سیکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوؤں پر سوالات اٹھنے لگے۔

طالبان مخالف مسلح تنظیموں افغانستان فریڈم فرنٹ ،افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ اور افغان گرین ٹرینڈ نے مختلف افغان صوبوں میں حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ غور، بدخشان، غزنی، زابل، قندھار اور پروان میں7 ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی گئیں، ٹارگیٹد کارروائیوں میں طالبان رجیم کے9 اہلکار ہلاک جبکہ 9سے زائد زخمی ہوئے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق کابل کے علاقے قرہ باغ میں طالبان رجیم کی گاڑی پر مسلح حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا

افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان انٹیلی جنس اہلکاروں کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، 2 اہلکار شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل  کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے