میں مسٹر ویٹو بن جاؤں گا، ٹرمپ کا ڈیموکریٹس کو دوٹوک پیغام
‘حکومتی معاملات خراب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھال لیا تو وہ ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا اور انہیں حکومتی معاملات خراب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
امریکی صدر نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ کچھ عرصے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کم کرنے اور معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب امریکی صدور کو ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ میں اپنی جماعت کی حمایت حاصل نہیں تھی اس کے باوجود حکومت کے معاملات چلائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل مسلسل ویٹو ہوتے رہے تو ایک یا دو ماہ بعد میں خود دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے کے لیے آگے آسکتا ہوں۔
