کوٹ ادو: تھل جیپ ریلی کے اسٹاک کیٹیگری راؤنڈ کا آغاز
آج کے ایونٹ میں خواتین ریسرز بھی اپنی ڈرائیونگ مہارت کے جوہر دکھا رہیں ہیں
کوٹ ادو: تھل کے صحرا میں جیپ ریلی کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایونٹ کے تیسرے روز آج اسٹاک کیٹیگری کا آغاز ہوگیا جس میں باون ڈرائیورز کے درمیان ایک سو نوے کلومیٹر طویل ریس ہوگی۔
اسٹاک کیٹیگری کی تمام 52 گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوگئیں آخر میں تین خواتین ریسرز کی گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوئیں جبکہ
ٹریک پر روانہ ہونے والی گاڑیوں کی فنشنگ پوائنٹ پر واپسی شروع ہوگئی ہے۔
پہلے روانہ ہونے والے ریسر ربنواز جوئیہ نے سب سے پہلے فنشنگ پوائنٹ کراس کر لیا انہوں نے 200 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 21 منٹ میں مکمل کیا۔
دوسری جانب غیر ملکی شائقین بھی تھل جیپ ریلی دیکھنے صحرا پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ آج کے ایونٹ میں خواتین ریسرز بھی اپنی ڈرائیونگ مہارت کے جوہر دکھا رہیں ہیں عائلہ ملک، امبرین فراز اور راحت ریاض بھی اسٹاک کیٹیگری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہیں ہیں۔
