ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں بھی دلچسپی بڑھ گئی؛ فلمی دنیا میں انٹری کی تیاری
‘ایلون مسک نے تفریحی کمپنی اسکائی ڈانس میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے’
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اب ٹیکنالوجی اور سیاست کے بعد فلمی دنیا میں بھی اپنی جگہ بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے تفریحی کمپنی اسکائی ڈانس میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کے بعد ہالی ووڈ میں ان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ویڈیو ٹیکنالوجی ’گروک امیجن‘ کے ذریعے یونانی داستان ’دی اوڈیسی‘ پر مبنی سات منٹ کی فلم بھی تیار کی گئی ہے تاہم اس فلم کے معیار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ہالی ووڈ میں ایلون مسک کی بڑھتی دلچسپی کے پیچھے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے، کاروباری منافع حاصل کرنے اور عالمی سطح پر ثقافتی اثرورسوخ بڑھانے جیسے مقاصد کارفرما ہوسکتے ہیں۔
