ایران جنگ روکنے کی قرارداد پھر مسترد، ٹرمپ کو سینیٹ میں بڑا ریلیف مل گیا

ایران جنگ روکنے کی قرارداد پھر مسترد، ٹرمپ کو سینیٹ میں بڑا ریلیف مل گیا

امریکی سینیٹ میں قرارداد کے خلاف 51 اور حق میں 48 ووٹ ڈالے گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ جاری رکھنے کے معاملے پر سینیٹ میں بڑی حمایت مل گئی، ری پبلکن ارکان نے جنگ رکوانے سے متعلق قرارداد مسترد کردی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے لیے فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں قرارداد کے خلاف 51 اور حق میں 48 ووٹ ڈالے گئے۔ قرارداد کی منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ ختم کرنا یا اسے جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے باقاعدہ اجازت لینا پڑتی۔

ووٹنگ میں ری پبلکن جماعت کے صرف تین سینیٹرز سوزن کولنز، لیزا مرکوسکی اور رینڈ پال نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹر مین نے اپنی جماعت کے برعکس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان ستمبر میں یہ قرارداد 204 کے مقابلے میں 220 ووٹوں سے منظور کرچکا تھا، تاہم سینیٹ میں ناکامی کے باعث یہ کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے ری پبلکن ارکان پر زور دیا کہ وہ قرارداد کی حمایت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج نے ایران جنگ سے متعلق امریکی عوام کی ناراضی واضح کردی ہے۔

یہ وسط مدتی انتخابات کے بعد کانگریس کے کسی بھی ایوان میں ایران جنگ کے معاملے پر پہلی باضابطہ ووٹنگ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے