حنا الطاف کے بیان پر فائزہ خان کا ردعمل؛ آدھی رات کو کراچی کی سڑکوں پر نکل آئیں
حنا الطاف کے کراچی سے متعلق بیان پر فائزہ خان میدان میں آگئیں
پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے ساتھی اداکارہ حنا الطاف کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رات گئے شہر کی سڑکوں پر واک کی اور اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اداکارہ حنا الطاف نے لندن سے کراچی واپسی کے موقع پر شہر کو جیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں خواتین خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں۔
حنا الطاف کے اس بیان کے بعد فائزہ خان نے انہیں غلط ثابت کرنے کے لیے رات کے وقت کراچی کی سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا اور اپنی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ویڈیو میں فائزہ خان کا کہنا تھا کہ آخر کون کہتا ہے کہ کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں؟ شہر بالکل محفوظ ہے اور وہ رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر سڑک پر واک کررہی ہیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ گھر میں بیٹھے بیٹھے گھبراہٹ محسوس ہورہی تھی جس پر میں نے باہر نکل کر چہل قدمی کرنے کا سوچا۔
فائزہ خان نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ اب میں گھر واپس جارہی ہوں اور بالکل محفوظ ہوں۔
