کنزہ ہاشمی کس بھارتی اداکار کی پسندیدہ اداکارہ ہیں؟ نام جان کر حیران رہ جائیں گے
بھارتی اداکار کرن واہی نے کنزہ ہاشمی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی مقبولیت سرحد پار بھی نظر آنے لگی، بھارتی اداکار کرن واہی نے انہیں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ کے مطابق کرن واہی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداح کی جانب سے کنزہ ہاشمی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔
کرن واہی نے کنزہ ہاشمی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “وہ سرحد پار میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، وہ ان سب سے پیارے لوگوں میں سے ایک ہیں جن سے میں ملا ہوں۔”
بھارتی اداکار کی جانب سے پاکستانی اداکارہ کی اس انداز میں تعریف کیے جانے کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے جبکہ مداح بھی دونوں فنکاروں کے بارے میں دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
