ٹانک: فتنہ الخوارج کی ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 کانسٹیبل شہید

ٹانک: فتنہ الخوارج کی ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 کانسٹیبل شہید

ٹریفک پولیس علاقے سے بھرتی کی گئی فورس ہے جو عوام کی خدمت پر مامور رہتی ہے

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فتنہ الخوارج کی ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 کانسٹیبل شہید ہوگئے۔

ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فتنہ الخوارج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

 شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل گل آمین، کانسٹیبل سلیم شاہ اور کانسٹیبل پیر ادریس شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس علاقے سے بھرتی کی گئی فورس ہے جو عوام کی خدمت پر مامور رہتی ہے۔

خیبرپختونخوا کی حکومت شہریوں کی جان او مال کی حفاظت میں ناکام ہے جس کے باعث علاقے کے عوام میں افسردگی اور شدید غم و غصہ دکھائی دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے