اے آئی سے بننے والی پاکستانی فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی فلم نے یوٹیوب پر توجہ حاصل کرلی
پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی تیار کردہ 28 منٹ کی مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی۔
لیہ سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال کی اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ فلم کو مبینہ طور پر یوٹیوب پر 50 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں جبکہ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی گردش کر رہا ہے کہ فلم کے ذریعے زاہد اقبال نے 5 کروڑ روپے کمائے ہیں تاہم اس آمدنی کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم سازی کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان پاکستانی تخلیق کاروں کے لیے کم وسائل میں نئے اور منفرد تخلیقی تجربات پیش کرنے کے امکانات پیدا کررہا ہے۔
