یہ چھوٹی سی سیٹنگ کوئی اور آپ کا واٹس ایپ استعمال کررہا ہے بتاسکتی ہے

یہ چھوٹی سی ٹپ کوئی اور آپ کا واٹس ایپ استعمال کررہا ہے بتاسکتی ہے

ماہرین کے مطابق کسی نامعلوم ڈیوائس کا اکاؤنٹ سے منسلک ہونا لازمی طور پر واٹس ایپ ہیک ہونے کی علامت نہیں

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنے موبائل پر واٹس ایپ تو استعمال کرتے ہی ہیں تاہم کبھی کبھار عارضی طور پر کسی دوسری ڈیوائس جیسے لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ بھی لاگ ان کرلیتے ہیں تاہم اسے لاگ آؤٹ کرنا بھول جاتے ہیں اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اہم سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس سیکیورٹی الرٹ میں صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ڈیوائسز کی فہرست ضرور چیک کریں، کیونکہ کسی پرانی یا غیر متعلقہ ڈیوائس پر واٹس ایپ اب بھی فعال ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ کا Linked Devices فیچر صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو فون کے علاوہ کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا دیگر ڈیوائسز پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ صارف اپنے بنیادی فون کے ساتھ بیک وقت چار ڈیوائسز تک لنک کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک جگہ دستیاب

اس فیچر کی وجہ سے لنک کی گئی ڈیوائسز بنیادی فون آف لائن ہونے کے باوجود بھی واٹس ایپ استعمال کرسکتی ہیں۔ اس لیے اگر کسی صارف نے دفتری کمپیوٹر، مشترکہ لیپ ٹاپ یا کسی پرانی ڈیوائس پر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لنک کیا ہو اور بعد میں لاگ آؤٹ کرنا بھول گیا ہو تو وہ ڈیوائس اکاؤنٹ سے منسلک رہ سکتی ہے۔

اپنا واٹس ایپ کیسے چیک کریں؟

آئی فون صارفین واٹس ایپ کھول کر Settings > Linked Devices میں جاسکتے ہیں، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں پر ٹیپ کرکے Linked Devices کا آپشن منتخب کرسکتے ہیں۔

اس سیکشن میں صارف کو اپنے اکاؤنٹ سے منسلک تمام ڈیوائسز کی فہرست نظر آئے گی۔ اگر فہرست میں کوئی ایسی ڈیوائس موجود ہو جسے صارف نہیں پہچانتا تو اسے منتخب کرکے Log out کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کسی نامعلوم ڈیوائس کا اکاؤنٹ سے منسلک ہونا لازمی طور پر واٹس ایپ ہیک ہونے کی علامت نہیں۔ ممکن ہے صارف نے ماضی میں خود کسی ڈیوائس کو اکاؤنٹ سے لنک کیا ہو اور بعد میں اسے یاد نہ رہا ہو۔

اس لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً Linked Devices کی فہرست چیک کریں اور غیر ضروری یا نامعلوم ڈیوائسز کو اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے