اداکارہ زویا ناصر نے شوبز میں آنے کے لیے کون سی قربانی دی؟

اداکارہ زویا ناصر نے شوبز میں آنے کے لیے کون سی قربانی دی؟

زویا ناصر نے سیلون کا شعبہ چھوڑ کر شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے سیلون کا شعبہ چھوڑ کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بیان کردی۔

حال ہی میں ایک ’ٹیڈ ٹاک‘ کے دوران زویا ناصر نے بتایا کہ میں نے 28 سال کی عمر میں ایک بڑا اور غیر یقینی فیصلہ کرتے ہوئے سیلون کا کاروبار چھوڑ کر اداکاری کے شعبے میں آنے کا انتخاب کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک کامیاب اور مستحکم کام کو چھوڑ کر ایسے شعبے کا انتخاب کرنا جہاں مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں تھی میرے لیے آسان فیصلہ نہیں تھا، میرے جاننے والے تقریباً ہر شخص نے مجھے اس فیصلے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

زویا ناصر نے بتایا کہ دوستوں، خاندان اور دیگر قریبی لوگوں نے بھی مجھے شوبز میں آنے کے بجائے محفوظ راستہ اختیار کرنے کا کہا تاہم میری بہن ساشا نے اس دوران میرا بھرپور ساتھ دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کی فکر اور محبت کا اظہار بعض اوقات اسے محفوظ راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دینا ہوتا ہے لیکن ہر مرتبہ جانا پہچانا راستہ ہی درست انتخاب نہیں ہوتا۔

زویا ناصر نے مزید کہا کہ میں نے روایتی اور محفوظ راستے کے بجائے غیر یقینی صورتحال کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے اس انتخاب پر مجھے فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے