اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 352 پوائنٹس گر گیا

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 352 پوائنٹس گر گیا

گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 167,441 پوائنٹس پر بند ہوا تھ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا جہاں 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کے بعد 167,089 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 168,134 پوائنٹس کی بلند ترین اور 166,837 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر رہا، تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث تیزی برقرار نہ رہ سکی۔

بازار حصص میں 30 کروڑ 94 لاکھ حصص کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 243 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 203 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 167,441 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے، جبکہ منافع سمیٹنے کے رجحان نے بھی مارکیٹ کو مندی سے دوچار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے