ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد پوپ لیو کا سیاستدانوں کو اہم پیغام

ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد پوپ لیو کا سیاستدانوں کو اہم پیغام

‘حکومتی اختیارات کو پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کیا جانا ضروری ہے’

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جانب سے کانگریس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد پوپ لیو چہاردہم نے سیاسی رہنماؤں کو عوامی مفادات کو ترجیح دینے کی تلقین کی ہے۔

ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ سیاست کا بنیادی مقصد اجتماعی مفاد کا تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے۔ حکومتی اختیارات کو پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کیا جانا ضروری ہے۔

پوپ لیو نے زور دیا کہ سیاسی فیصلے کرتے وقت کسی ایک فرد، گروہ یا جماعت کے مفادات کو ترجیح دینے کے بجائے پورے معاشرے کی ضروریات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی سیاست یا کسی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت سے گریز کیا اور عمومی طور پر سیاستدانوں کو عوامی خدمت کی اہمیت یاد دلائی۔

پوپ کا یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات کے ایک روز بعد سامنے آیا جن میں ڈیموکریٹس نے کانگریس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ لیو چہاردہم امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے معروف پوپ ہیں تاہم انہوں نے الینوائے میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے