کتے نے ایک منٹ میں کپڑے سکھانے والے تار پر 8 کلپس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کنساس سٹی: امریکی ریاست میسوری میں ایک تربیت یافتہ کتے نے منہ کی مدد سے کپڑے سکھانے والی تار پر کلپس لگا کر انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جاوا نامی 5 سالہ سیاہ لیبراڈور کتے نے ایک منٹ میں کپڑے سکھانے والی تار پر سب سے زیادہ کلپس لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

جاوا کی مالکہ 46 سالہ لیزا ریکارڈز کے مطابق انہوں نے اپنے کتے کے ساتھ 21 مارچ کو کنساس سٹی میں یہ ریکارڈ بنانے کا چیلنج قبول کیا، جس کے دوران جاوا نے مقررہ ایک منٹ میں 8 کپڑوں والے کلپس تار پر لگا دیے۔

لیزا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوا ابتدائی طور پر کینائن کمپینینز نامی ادارے کے لیے بطور معاون کتا تربیت حاصل کرنے کے لیے  آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا کتا آپ کی بات کیسے سمجھتا ہے؟ حیران کن راز جانیں

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا، “جاوا کی زندگی کے ابتدائی 18 ماہ کے دوران میری ذمہ داری تھی کہ میں اس کی پرورش کروں اور اسے مختلف سماجی ماحول سے مانوس بناؤں تاکہ وہ معاون کتا بننے کے لیے تیار ہوسکے۔”

انہوں نے مزید بتایا، “بعد ازاں اس نے اعلیٰ درجے کی تربیت حاصل کی، لیکن آخرکار یہ طے پایا کہ وہ اس پروگرام کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس کے بعد مجھے خوش قسمتی سے اسے دوبارہ اپنا پالتو جانور بنانے کا موقع مل گیا۔”

یوں جاوا نے اپنی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ میں 8 کلپس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے