گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

پی پی 203 میں 2 لاکھ 58 ہزار 122 ووٹرز کے لیے 185 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے

گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 اور چیچہ وطنی کے صوبائی حلقے پی پی 203 میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، تاہم پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

این اے 77 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک، مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر اور آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ کے درمیان مقابلہ ہے۔ حلقے میں 5 لاکھ 18 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 333 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی نے امیدوار نامزد نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

ادھر پی پی 203 چیچہ وطنی میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا وقت مکمل ہوگیا۔ اس نشست پر مجموعی طور پر 7 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کے اسد حنیف جٹ سمیت اویس گجر، چوہدری شعیب، آصف سلطان، وحید کاٹھیا، عمر بشیر جٹ اور فرحان شامل ہیں۔

پی پی 203 میں 2 لاکھ 58 ہزار 122 ووٹرز کے لیے 185 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جبکہ انتخابی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی 7 ریزرو ٹیمیں بھی تعینات کی گئی تھیں۔ تحریک انصاف نے یہاں بھی ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کیا جبکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں تھا۔

واضح رہے کہ این اے 77 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے محمود بشیر ورک جبکہ پی پی 203 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے