صدرملکت اور وزیراعظم کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد

صدرملکت اور وزیراعظم کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد

پاکستان کی ہندوبرادری قومی تشخص کاقابلِ قدرحصہ ہے، وزیراعظم

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ ہندوبرادری کی تعلیم، صحت، کاروبار، عوامی خدمت، ثقافت میں خدمات قابل تحسین ہیں۔

 آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کا یکساں ملک ہے ہرشہری کوآزادانہ مذہبی عبادات، باوقارزندگی اورقانون کے تحت مساوی تحفظ ملناچاہیے۔ کسی پاکستانی کومذہب کی بنیادپرشناخت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

،صدرمملکت نے مزید کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مذہبی وثقافتی رنگارنگی ہماری کمزوری نہیں بڑی طاقت ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی دیوالی پرپاکستان سمیت دنیابھرکی ہندوبرادری کومبارکباد  پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی نفرت اورعدم برداشت کے اندھیروں پرروشنی کی فتح کاپیغام ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندوبرادری قومی تشخص کاقابلِ قدرحصہ ہے ملکی سماجی، ثقافتی اوراقتصادی ترقی میں ہندوبرادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنی مذہبی اورثقافتی رنگارنگی پرفخرکرتاہے۔ حکومت اپنے تمام شہریوں کے حقوق، وقاراورمذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

شہبازشریف نے اس موقع پر امن، رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، اتحاداورباہمی احترام کافروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے