انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

‘میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم بھارتی ٹیم کے مدمقابل ہے’

انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ آج مسقط میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسقط میں جاری اس اہم میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم بھارتی ٹیم کے مدمقابل ہے۔ ٹاس کے موقع پر بھارت نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے