منصوبے کے ابتدائی خاکے کے مطابق ٹرام کے لیے کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک تقریباً 27 کلومیٹر طویل روٹ تجویز کیا گیا تھا تاہم ماحولیاتی خدشات، خصوصاً درختوں کی ممکنہ کٹائی کے باعث کینال روڈ کو منصوبے سے خارج کر دیا گیا۔
منصوبے میں تاخیر اور روٹ میں تبدیلی کی دیگر وجوہات میں تکنیکی مسائل اور فنڈز کی کمی بھی شامل ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حالیہ اعلان میں متبادل روٹ کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
Punjab has stepped into a new era of futuristic development and next-generation progress! The arrival of the track-less SRT tram, set to hit the streets of Lahore next week, is another exciting milestone in our journey towards a modern, future-ready Punjab.
Every passing day will take our province to new heights of innovation, progress and prosperity, Insha’Allah.
Punjab is leading the way!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2026
چین سے درآمد کی گئی اس ٹرام کو مقامی سطح پر اسمبل کیا گیا ہے۔ منصوبے کی تیاریوں میں سڑکوں پر ٹیسٹ رن اور خصوصی ٹائروں کی تنصیب بھی شامل ہے۔
بیٹری سے چلنے والی اس ٹرانسپورٹ سروس کو آٹونومس ریپڈ ٹرانزٹ (اے آر ٹی) یا ایس اے آر ٹی کہا جاتا ہے۔ یہ روایتی ٹرینوں کی طرح پٹریوں کے بجائے ربڑ کے ٹائروں پر چلتی ہے جبکہ ٹرام میں نصب جدید سینسرز اور کیمرے اسے بغیر کسی مستقل ٹریک کے عام سڑکوں پر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
تین منسلک حصوں پر مشتمل یہ ٹرام بیک وقت تقریباً 250 سے 300 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ تقریباً 10 منٹ کی فاسٹ چارجنگ کے بعد ٹرام 25 سے 27 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔
ابتدائی آزمائشی مرحلے کے دوران شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
