انتہا پسند بھارتی فلمی حلقوں کی بوکھلاہٹ، پاکستانی فن اور ثقافت سے بھی خوفزدہ
‘بھارت میں بھاری مانگ والے پاکستانی مواد پر پابندی لگانا فن اور ثقافت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے’
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز سے قبل مقبولیت نے بھارتی فلمی حلقوں کی نیندیں حرام کر دیں۔
معروف عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے مودی کو خط لکھ کرنیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی پاکستانی سیریز کی نمائش روکنے کا مطالبہ کردیا۔
خط میں پاکستانی مواد پرپابندی کے لیے قانون سازی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
رائٹرز کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمی تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ سیریز میں شامل کئی پاکستانی اداکار بھارت مخالف بیانات دے چکے ہیں، نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی پہلی قسط 4 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔
ریپبلیکن ٹی وی کے مطابق حال ہی میں بنگلورو میں پاکستانی ڈرامہ سیریل “درِ نجات” کی واچ پارٹی بھی ریاستی مداخلت کے بعد منسوخ کی گئی تھیں۔
شوبرسے وابستہ شخصیات کے مطابق بھارتی فلمی تنظیم کا یہ مطالبہ ان کی ثقافتی تنگ نظری کو بے نقاب کرتا ہے جو فن اور ادب کو بھی نفرت کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔
بھارت میں بھاری مانگ والے پاکستانی مواد پر پابندی لگانا فن اور ثقافت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ مودی حکومت کے ان اقدامات کے تناظر میں جواباً پاکستان کو بھی نیٹ فلکس اور دیگر پلیٹ فارمز پر موجود بھارتی فلمیں اور شوز پر جوابی پابندیاں نافذ کرنی چاہئیں۔
