کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج جہنم واصل؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج جہنم واصل؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 7 حملہ آور ہلاک کیے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام حملہ آوروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے بعد پاک فوج کے کمانڈوز نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائن میں چھپے آخری 2 خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 7 حملہ آور ہلاک کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کی براہِ راست نگرانی کوہاٹ میں تعینات جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کی۔

پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آپریشن کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ دھماکے میں 103 افراد زخمی ہیں تاہم آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے